کوہاٹ کے علاقہ خٹک کالونی میں نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

کوہاٹ کے علاقہ خٹک کالونی میں نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

  



کوہاٹ(بیورورپورٹ) کوہاٹ کے علاقہ خٹک کالونی میں نامعلوم آفراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ علاقہ مالگین میں ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا۔ پولیس زرائع کے مطابق کوہاٹ خٹک کالونی مین نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے عمران شاہ نامی شخص کو قتل کر دیا پولیس تھانہ صدر نے اضغر شاہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ تحصیل لاچی کے علاقہ مالگین میں نامعلو م وجوہات کی بناء پر ملزم محمد خورشید ولد زرین گل نے فائرنگ کرکے ماسٹری خان کو قتل اور صابر خان زخمی کر دیا پولیس تھانہ لاچی نے مومین خان کی رپورٹ پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر