جرائم کے خاتمے کیلئے منتخب نمائندے پولیس سے تعاون کریں :ناصر درانی
چھوٹالاہور (تحصیل رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ جرائم کو جڑ ھ سے خاتمہ کے لیے منتخب نمائندے پولیس کا ساتھ دیں اولین ترجیح علاقے میں امن وامان کا قیام ہے ڈی آر سی جرگہ اور لیزان کمیٹیوں کے قیام سے جرائم کی شرح میں کافی حد تک کمی محسوس ہوئی ہے فرسودہ تھانہ کلچر کو ختم کردیا ہے تورڈھیر سٹی (صوابی) میں صحافیوں کے گھروں ڈکیتیوں کے ملزمان کی گرفتاری اور اصل ڈکیت گروہ تک پہنچنے کے لیے کاوش جاری رکھیں گے عوام کی جان ومال ی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے جیسے پولیس فورس احسن طریقے سے نبھا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ناظم نیبرہوڈکونسل تورڈھیر سٹی (صوابی ) متنی چنگن ۱ کے سادہ انتظار سے ملاقات میں کہی اس موقع پر اٹلی یورپ کے سینئر صحافی فرمان اللہ نیازی ،مقصود شاہ زلمے و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں کہاکہ تورڈھیر سٹی میں صحافیوں کے گھروں میں ڈکیتیوں کے ور ارداتوں میں ملوث ملزمان کو انشاء اللہ بہت جلد گرفتار کیا جائے گااور صوابی پولیس پوری طرح متحرک ہے انہوں نے مذید کہا کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس بہادر فورس ہے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر آج امن قائم ہے ڈی آر سی اور کیزان کمیٹیوں کے قیام سے حد درجہ جرائم میں کمی ہوئے ہے اور عدالتوں پر بھی بوجھ انتہائی کم ہوگیا ہے نو منتخب نمائندے امن وامان کے قیام کی بہتری کے لیے پولیس کا ساتھ دیں #