واڑی ،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ،خاتون سمیت 2 جاں بحق ،13 زخمی

واڑی ،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ،خاتون سمیت 2 جاں بحق ،13 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واڑی(نمائندہ پاکستان)دیر بالا شرینگل میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ خاتون سمیت دو افراد جان بحق تیرہ افراد شدید زخمی،زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں علاج معالجے کے بعد فارغ کیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقہ دورو شرینگل سے گریال بارات لے جانی والی گاڑی ڈرائیورسے بے قابو ہو کر ایک گہرے کھڈ میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون نسرین زوجہ فرمان اور ثاقب ولد ولی خان ساکن دورو موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ دیگر تیرہ افراد واحید ولد شیر خان اویس ولد فرمان مرسلین ولد ولی خان افسر ولد رحمان ولی سید رحمان ولد سید محمد ضیاء اللہ ولد حبیب الحق امیر عالم ولد شیر عالم مسماۃ توحید ولد شیر عالم سلمان ولد شیر عالم شیر زادہ ولد دلاور اور مسماۃ شیر بانو زوجہ شیر عالم اور زینت ولد شیر عالم شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔تاہم بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں۔مقامی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفشیش شروع کی ہے۔