تعصب اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ممبران کو مساوی فنڈز فراہم کئے گئے

تعصب اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ممبران کو مساوی فنڈز فراہم کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)ضلعی نائب ناظم اعلیٰ ملاکنڈ کرنل (ر) ابرار حسین خان نے کہا ہے کہ سیاسی تعصب اور وابستگی سے با لا تر ہو کر ممبران ضلعی کونسل کو مساوی فنڈز دئیے گئے ہیں ۔ عوام نے ہمیں پوائنٹ سکوررنگ نہیں بلکہ خدمت کے لئے منتخب کیا ہے اس لئے عوامی خدمت ہمارے سیاست کا اولین فریضہ اورترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے ممبر ضلع کونسل حاجی پیر مصور خان غازی کے قیادت میں تحصیل درگئی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ولایت خان باچہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران ممبر ضلع کونسل پیر مصور خان غازی نے ضلع نائب ناظم اعلیٰ کیساتھ ملاکنڈ بالخصوص تحصیل درگئی کے عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بحث کی اور پسماندہ علاقوں کے تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ممبر ضلع کونسل پیر مصور خان غازی نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں نوجوانوں کے لئے کھیل کود کے میدان ، تفریحی مقامات اور مثبت سرگرمیوں کے لئے اقدامات کی آشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن عدم توجہ کی وجہ سے منفی آثرات لے رہے ہیں اور نئی نسل بے راہ روی کی طرف جارہی ہے ۔ ضلع نائب ناظم اعلیٰ نے انہیں یقین دلایا کہ نوجوانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت ملاکنڈ پی ٹی آئی ، پی پی پی ،اے این پی ، جماعت اسلامی ، جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ سمیت تمام ممبران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور کسی سیاسی تعصب کے بغیر تمام ممبران کو یکساں حق دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کے دروازے عوامی خدمت کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اور عوام بغیر کسی جھجھک کے اپنے مسائل ضلعی حکومت تک پہنچا سکتے ہیں ۔