نوشہرہ ،زیارت کاکا صاحب میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعد د گرفتار

نوشہرہ ،زیارت کاکا صاحب میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،متعد د گرفتار

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایکسین نوشہرہ کینٹ انجینئر جاوید اقبال خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او نوشہرہ کینٹ نمبر2انجینئر عدنان فرید گل کی نگرانی میں لائن سپرنٹنڈنٹ انجینئراحسان اللہ، انجینئر محمدعرفان اور افتاب عالم بمعہ جمعہ سٹاف نے واپڈا پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ خیرے، لکڑے، شیخی، گلندھیری، ونی اور زیارت کاکاصاحب میں بجلی چوروں کے خلاف اپریشن کیاگیا اور متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑکر بھاری جرمانے وصول کئے جن میں کامران ولد سیدخان، جمداد اللہ ولد شیراز خان وغیرہ شامل ہیں اور بقایاجات کی مد میں ایک عدد ٹرانسفارمر بھی اتارکر داخل دفتر کیا جن پر 1003533روپے بقایا واجب الادا تھے علاقہ مشران اور عمائدین کی وفود نے بھی ایس ڈی او سے ملاقات کی اور بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کی نشاندہی کی گئی اور اسی طرح مزید اپریشن کو خراج تحسین پیش کیاگیا اور وعدہ کیاگیا کہ ہم علاقے میں بجلی چوروں کی حوصلہ شکنی کریں گے علاقے پلوسئی میں لائن مین علاقہ خالد محمود خان کی کارکردگی کو بھی سراہاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر