احتساب کمیشن کی موثر کارروائی ،معدنیا ت کی آمدن میں کروڑوں ا8 کا اضافہ

احتساب کمیشن کی موثر کارروائی ،معدنیا ت کی آمدن میں کروڑوں ا8 کا اضافہ

  



پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوااحتساب کمیشن کی موثرکاورائی کے نتیجے میں ماضی مقابلے مٰں گزشتہ سال اورامسال صوبائی حکومت کی معدنیات کی مد میںآمدن میں کروڑوں روپے کااضافہ ہواہے۔اس امرکاانکشاف گزشتہ روزخیبرپختونخوااحتساب کمشین کے ڈائریکٹرجنرل بریگیڈیئر (ر)محمدسجادکی سربراہی میں منعقدہ ایگزیکٹیوبورڈکے اجلاس میں کیا گیا۔ بورڈ کوبتایاگیاکہ جب سے خیبرپختونخواکمیشن نے بدعنوان عناصر کیخلاف کاروائیاں شروع کی اوران کاروائیوں کے نتیجے میں جومقدمات احتساب عدالت میں دائرکئے گئے انکی بدولت بدعنوانی کاانسداد یقینی بناہے اورماضی کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی املاک میں کروڑوں روپے کااضافہ ہواہے۔احتساب کمیشن کی بروقت کاروائیوں سے پہلے محکمہ معدنیات میں ٹھیکے کم قیمت پردیئے جاتے تھے لیکن جب احساب کمیشن نے محکمہ معدنیات کیخلاف کاروائی کا آغازکردیا توصوبے کے مختلف اضلاع میں معدنیات کے ٹھیکہ جات کی قیمت میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے جیساکہ ضلع نوشہرہ میں سال 2013-14 میں معدنیات کاٹھیکہ 73لاکھ روپے میں دیاگیاتھاجب کہ سال 2014-15میںیہی ٹھیکہ3کروڑ ایک لاکھ81ہزارروپے میں دیاگیا اسی طرح یہی ٹھیکہ 2015-16کیلئے 6کروڑ12لاکھ52ہزارروپے میں دیاگیااوریوں ضلع نوشہرہ میں محکمہ معدنیات کومائنزمیں 5کروڑ38لاکھ59ہزارروپے کی آمدن ہوئی،اسی طرح ضلع پشاور میں پہلی مرتبہ مائنزکاٹھیکہ10لاکھ15ہزارروپے کے عوض دیاگیا،ضلع چارسدہ میں مائنزکے ٹھیکہ جات کے مدمیں صوبائی حکومت کو53لاکھ75ہزارروپے کی آمدن ہوئی اس وقت تک صوبائی خزانے کو6کروڑسے زائد کی آمدنی ہوچکی ہے جوخیبرپختونخوااحتساب کمیشن کی کاوشوں کانتیجہ ہے۔ذرائع نے بتایاکہ آئندہ بھی اسی طرح اضافہ کی کوششیں کی جائیگی جسکی بدولت صوبائی خزانہ کومزیداضافہ ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...