بھارتی ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرا ر، سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

بھارتی ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرا ر، سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا ...
بھارتی ریاست تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرا ر، سکولوں میں گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست تلنگانہ میں شدید گرمی کی لہر برقرا ر ہے جس کے باعث حکومت نے سکولوں میں قبل از وقت ہی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ میں شدید گرمی پڑنے سے اب تک 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جبکہ متعدد افراد ہے ہوش ہونے اور حبس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ تاہم گرمی میں روز بروز اضافے کے بعد حکومت نے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا وقت سے پہلے ہیں اعلان کر دیا ہے ۔ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت مزید کئی روز تک برقرار رہے گی ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں


loading...