چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، اگلے 24سے 48 گھنٹوں میں گینگ کا صفایا کر دیا جائے گا:رانا ثنااللہ

چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، اگلے 24سے 48 گھنٹوں میں گینگ کا صفایا کر ...
چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، اگلے 24سے 48 گھنٹوں میں گینگ کا صفایا کر دیا جائے گا:رانا ثنااللہ

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے اور جرائم پیشہ چھوٹو گینگ کا صفایا کرکے دم لیں گے۔آئی جی پنجاب ایک ہفتے سے راجن پور میں موجود ہیں ۔اگلے 24 یا 48 گھنٹوں میں چھوٹو گینگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کو بھاگنے نہیں دیں گے، ہمارے جوان گینگ کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور چھوٹوگینگ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ڈاکوئوں کیخلاف کارروائی کررہی ہے تاہم بیک اپ سپورٹ کیلئے فوج کی مدد لی جا رہی ہے،علاقے کو ہر صورت میں کلیئر کیا جائے گا۔جرائم پیشہ افراد کو انکی کمین گاہوں میں چھپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا ، چھوٹو گینگ یا ہتھیار ڈالے گا یا جہنم واصل ہو گا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آپریشن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حصہ لے رہے ہیں اور علاقے کوکلیئرکرلیاجائےگا،آپریشن کو دوبارہ منظم کیا جارہا ہے۔ :ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے پولیس کے6جوان شہید ہوئے تاہم پولیس کے پاس جدید ہتھیاروں کی کمی والی بات غلط ہے، چھوٹو گینگ ہمارا سیاسی مخالف نہیں ہے تاہم ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کا صفایا کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...