پانامہ لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آ رہی ہے: رانا ثناءاللہ

پانامہ لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آ رہی ہے: رانا ثناءاللہ
پانامہ لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آ رہی ہے: رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد ڈرگ لیکس آرہی ہیں الکوحل اور کوکین استعمال کرنے والوں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے ایسے لوگوں پر پابندی ہونی چاہئے۔ دھرنا اور گھیراﺅحکومتی دفاتر کا ہوتا ہے کسی کے گھر کا کبھی بھی گھیراﺅنہیں ہوتا معلوم نہیں عمران خان فیصلے کے وقت کس حالت میں تھے۔ تمام سیاستدانوں کے بلڈ سیمپل لیے جائیں اور سب سے پہلے میں اپنا سیمپل دوں گا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ راجن پور اور رحیم یار خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ضرب غضب جاری ہے جس میں رینجرز کی سپورٹ بھی حاصل ہے اور اب جو صورتحال ہے اس میں فوج سے درخواست کی جاسکتی ہے۔ چھوٹو گینگ کے خلاف اصل مسئلہ علاقے کی صورتحال ہے حملہ آور جنگل میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے 2 اہم کارندے مارے جاچکے ہیں اور چاہے جتنی بڑی قربانی دینی پڑے آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

لاہور -