کراچی کے ہسپتال میں بھی عملے کے فرد کی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

کراچی کے ہسپتال میں بھی عملے کے فرد کی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش
کراچی کے ہسپتال میں بھی عملے کے فرد کی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) اسلام آباد زیادتی کیس کے بعد کراچی کے سرکاری ہسپتال میں بھی خاتون کے ساتھ نچلے عملے کی زیادتی کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے ، قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں جمعدار کی مریض بچے کی والدہ سے زیادتی کی کوشش کی، خاتون کے شور مچانے پر راہول نامی جمعدار کو پکڑ لیا گیا، ہسپتال کے عملے نے جمعدار کو بغیر قانونی کارروائی کے فرار کروا دیا۔ہسپتال انتظامیہ معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد ڈومکی کے مطابق زیادتی کی کوشش کا واقعہ علم میں ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پولیس کو آگاہ کریں گے، متاثرہ خاتون کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

مزید :

کراچی -