لاہور میں درجہ حرات 40 ڈگری پر پہنچ گیا ، کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

لاہور میں درجہ حرات 40 ڈگری پر پہنچ گیا ، کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ ...
لاہور میں درجہ حرات 40 ڈگری پر پہنچ گیا ، کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ (شام ) سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اپنے بیان میں فورکاسٹنگ آفیسر محمد افضل کا کہنا تھا کہ ہفتہ سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال،فیصل آباد، لاہور ،سکھر ، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈوین، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا اندیشہ ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 46، جیکب آباد 45، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، پڈعیدن، سکھر، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں 44 جبکہ آج لاہور میں 40، پشاور 33 ، کوئٹہ 31، کراچی 34، اسلام آباد میں 35 اور راولپنڈی میں درجہ حرات 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : ماحولیات


loading...