کراچی سٹیج کی اداکارہ ثنا علی کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

کراچی سٹیج کی اداکارہ ثنا علی کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا
 کراچی سٹیج کی اداکارہ ثنا علی کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا

  



کراچی (ویب ڈیسک)کراچی سٹیج کی اداکارہ ثنا علی المعروف ثنا علی کو ڈاکوﺅں نے لوٹ لیا ،اداکارہ گزشتہ شب مقامی ہال سے رات 2 بجکر 30 منٹ پر شو میں پرفارم کرکے واپس اپنے منگیتراسماعیل درانی کے ساتھ گھر جارہی تھیں کہ جناح ہسپتال کے پل کے درمیان 6 افراد نے ان سے سونے کی چین اور چوڑیاں اتروالیں جبکہ ان کے منگیتر کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے موبائل اور 34 ہزار روپے چھین لئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے اداکارہ نے اس واقعہ کی تحریری درخواست ایس ایچ او صدر پولیس سٹیشن کو دے دی ہے دوسری جانب شو آرگنائزر ز ، پروڈیوسرز اور فنکاروں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹریٹ کرائم کے خاتمے اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرے۔

مزید : تفریح


loading...