ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسے کی مشروط اجازت دینے کا ...
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ایف نائن پارک میں جلسے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 24اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسہ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

جیو نیوز کے مطابق ا جازت دینے کا فیصلہ وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں آنے والے کسی بھی شخص کے پاس لاٹھی وغیرہ نہیں ہوگی جبکہ جلسے ختم ہونے کے فوراًبعد پارک خالی کرنا ہوگا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اجلا س میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارک یا شہر میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑہوئی توذمے دارپی ٹی آئی ہو گی اور جلسہ گاہ کے اطراف میں تحریک انصاف کی اپنی سیکیورٹی بھی مامور ہوگی۔اس کے علاوہنائنتھ ایونیو پر واقع گیٹ سے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ اسلام آبادکے داخلی راستوں پرخصوصی چیک پوائنٹس بنائے جائیں گے اور پارکنگ ایف نائن پارک سے دور ہو گی ۔ شاہ محمود قریشی آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ آج جلسہ گاہ کادورہ کرینگے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں