کون کیٹ میڈلٹن؟ شہزادی کا فراک سینے والی بھارتی خاتون لاعلم

کون کیٹ میڈلٹن؟ شہزادی کا فراک سینے والی بھارتی خاتون لاعلم
کون کیٹ میڈلٹن؟ شہزادی کا فراک سینے والی بھارتی خاتون لاعلم

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے دورہ کے موقع پر برطانوی شہزادی کا لباس تیار کرنے والی بھارتی خاتون کو علم ہی نہیں کہ کیٹ میڈلٹن کون ہیں، ڈیلی میل کے مطابق بھارت کے دورہ کے دوران شہزادی کا ایک فراک خصوصی طور پر تیار کیا گیا، فراک کی تیاری میں حصہ لینے والی ببیتا ساباکھ کو جب یہ بتایا کہ وہ اس کا تیار کردہ ایک سو چالیس پاﺅنڈ کا فراک برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن پہنیں گی اور اس کا فوری ردعمل تھا وہ کون ہے؟ اخبار کے مطابق 35 سالہ ببیتا ماہانہ تنخواہ ساڑھے سات ہزار ہے اور وہ ایک بوتیک میں کام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر قطعاً حسد نہیں کرتیں کہ اس کے بنائے ہوئے ملبوسات معروف لوگ پہنتے ہیں، مجھے صرف اپنے کام سے پیار ہے اور میں خوش ہوں کہ لوگ میرے تیار کردہ ملبوسات پہن کر خوش ہوتے ہیں۔ ببیتا کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میرا بنایا ہوا لباس شہزادی پہن رہی ہے، ببیتا کا تیار کردہ لباس پہن کر شہزادی نے بھارت میں کرکٹ بھی کھیلی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...