کرپشن : امارات نے 11 سیاستدانوں کی فہرست نائیجریا کو دے دی

کرپشن : امارات نے 11 سیاستدانوں کی فہرست نائیجریا کو دے دی
کرپشن : امارات نے 11 سیاستدانوں کی فہرست نائیجریا کو دے دی

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے نائیجریا کے گیارہ سیاستدانوں کی فہرست نائیجرین حکومت کو دے دی جس میں سابق تین گورنروں کے علاوہ خاتون اول اور سینٹ کے سربراہ بھی شامل ہیں جن میں اربوں روپے کی جائیداد کی نشاندہی کی ہے۔ مقامی اخبار روزنامہ نئی بات کے مطابق نائیجریا کے صدر محمود بوہاتری اور متحدہ عرب امارات کے پرنس شیخ محمد بن نہیان کے درمیان 18 جنوری کو پانچ معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے جن میں ایک معاہدہ ” چوری شدہ قومی دولت کی برآمدگی اور اس کی واپسی “ بھی تھا جس پر عرب امارات کی جانب سے وزیر قانون ابوبکر ملاحی اور نائیجریا کی طرف سے سلطان بن سعید آبادی نے دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں دستخط کئے پہلی قسط کے طور پر متحدہ عرب نے نائیجریا حکومت کو گیارہ افراد کی فہرست دی ہے جس میں ان کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادوں کی تفصیلات ہے نائیجریا صوبے ایورے کے سابق گورنر ریوٹی، سینٹ کے قائد منیارٹی لیڈر، ایکوا ایکوے کے گورنر اور سابق خاتون اول کی تین جائیدادیں شامل ہیں جبکہ لوچی کے سابق گورنر ایزایکوڈ ا اپنی جائیداد چھوڑ کر متحدہ عرب امارات سے غائب ہو گئے ہیں، متحدہ عرب امارات کا کسی بھی ملک کے ساتھ یہ پہلا معاہدہ ہے جس میں اس ملک سے لوٹی گوئی دولت واپس کی جائے نائیجریا کے سیاست دان بھی پاکستانی سیاست دانوں کی طرح ملک سے لوٹی دولت پہلے سوئٹرز لینڈ میں رکھتے تھے یورپ میں منی لانڈرنگ اور لوٹی دولت کی واپسی کے حوالے سے نئے سخت قوانین کی وجہ سے وہ یہ ساری دولت متحدہ عرب امارات میں منتقل کر چکے ہیں ایک اندازے کے مطابق پاکستانیوں نے دو سو کھرب روپے کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں بنائی ہیں جن میں اکثریت بیورو کریٹ اور سیاست دانوں کی ہے چند دنوں میں حکومت پر متحدہ عرب امارات سے نائیجریا طرز معاہدہ کرنے کا مطالبہ آسکتا ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...