اسلامی کانفرنس تنظیم کا 13 واں اجلاس شروع ، صدارت مصر سے ترکی کو منتقل

اسلامی کانفرنس تنظیم کا 13 واں اجلاس شروع ، صدارت مصر سے ترکی کو منتقل
اسلامی کانفرنس تنظیم کا 13 واں اجلاس شروع ، صدارت مصر سے ترکی کو منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے جمعرات کو 56 رکنی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کے 13 ویں سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں مسلم دنیا کے رہنماﺅں کے ہمراہ شرکت کی ۔ یہ اجلاس 14 اور 15 اپریل کو ترکی کی میزبانی میں شروع منعقد ہورہا ہے۔ افتتاحی نشست میں او آئی سی ممالک سے کم و بیش 30 سربراہان مملکت و حکومت شریک ہوئے جس سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ‘ مصر کے وزیر کارجہ سامعے شوکری اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایادامن مدنی نے خطاب کیا۔ نشست کے آغاز میں 13 ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کی صدارت مصر سے ترکی کے سپرد کی گئی ۔ قبل ازیں سربراہ کانفرنس کے مقام استنبول کا نگریس سینٹر آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے مملکت ممنون حسین کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ صدر مملکت فیملی فوٹو ایونٹ میں بھی او آئی سی رکن ممالک کے رہنماﺅں کے ہمراہ شریک ہوئے ۔ صدر رجب طیب اردوان نے اپنے جامع خطاب میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں بالخصوص دہشتگردی ، انتہا پسندی جیسے مسائل کو اجاگر کیا اور دنیا میں امن کیلئے اس لعنت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے مل کر کوششیں کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پوری اسلامی دنیا کے فائدے کیلئے تجارت ، معیشت ،سائنس ، ٹیکنالوجی، صحت ،تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ اسلامی سربراہ اجلاس کا موضوع انصاف اور امن کیلئے اتحاد و یکجہتی ہے ، اجلاس میں شام، یمن، لیبیا، افغانستان، صومالیہ، مالی ، جموںو کشمیر ، بوسینیاہرزیگوینا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا اور آذریائیحان پر آرمینیا کی جارحیت اور رکن ممالک کو درپیش تنازعات اور غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال پر بھی غورو خوص ہو گا۔ دریں اثناءکادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امت اسلامیہ کے مسائل کا حل نکالنے کا مطالبہ کرتے ہیں جن میں مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنا سرفہرست ہے ۔