پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے آگے ہے،کردار پر الزامات بے بنیاد ہیں : ملیحہ لودھی

پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے آگے ہے،کردار پر الزامات بے بنیاد ہیں : ...
پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے آگے ہے،کردار پر الزامات بے بنیاد ہیں : ملیحہ لودھی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔

اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جامعہ حکمت عملی پرعمل پیراہے ،پاکستان نے انسداد دہشت گردی مہم میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں اور انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کے کردارپر الزامات بے بنیاد ہیں۔ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سب سے آگے ہے ،دہشتگردوں کی حمایت اورمالی معاونت کرنےوالوں کیخلاف بھی کارروائی ہورہی ہے،عالمی برادری دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحدہو، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں لاکھوں افراد نے قربانیاں دیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...