قوم پانا ما لیکس معاملے پرحقائق جاننا چاہتی ہے ، وزیر اعظم اپنے خطاب سے قوم کو قائل کرنے میں ناکام رہے : شاہ محمود قریشی

قوم پانا ما لیکس معاملے پرحقائق جاننا چاہتی ہے ، وزیر اعظم اپنے خطاب سے قوم ...
قوم پانا ما لیکس معاملے پرحقائق جاننا چاہتی ہے ، وزیر اعظم اپنے خطاب سے قوم کو قائل کرنے میں ناکام رہے : شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے کیونکہ قوم حقائق جاننا چاہتی ہے اور شفاف تحقیقات کے بغیر اصل حقائق سامنے نہیں آسکتے۔وزیر اعظم پانا ما لیکس معاملے پراپنے خطاب سے قوم کو قائل نہیں کر پائے اس لئے اب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاﺅ سے ملاقا ت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانا ما لیکس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی کا نقظہ نظر ایک ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی تحقیقات کیئے ایسا ضابطہ بنایا جائے جو حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کیلئے قابل قبول ہو ۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں لوگ سوال کرتے ہیں اور حکومت ان سوالات کا جواب دیتی ہے تاہم ہم کسی پر الزامات نہیں لگا رہے ، پانامالیکس انکشافات نے سب کچھ اجاگر کر دیا ہے اس لئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ ہے اور پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھتی ہے اس لئے یہ تاثر دینا غلط ہے کہ تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے 24اپریل کے جلسے کو بھی غلط رنگ دے رہی ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف 24 اپریل کو دھرنا نہیں دے رہی اس لئے حکومت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ 24اپریل کو پارٹی کا یوم تاسیس ہے جو پر امن ہو گااس لئے امیدہے کہ حکومت رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔ اس موقع پر آفتاب شیر پاﺅ کا کہنا تھا کہ قوم حقائق جاننا چاہتی ہے ، تحقیقات کے بغیر حقائق سامنے نہیںآئیں گے ۔ جن لوگوں نے کرپشن کی یا کرپشن کے الزامات ہیں ان کو چاہئے کہ تحقیقات کا حصہ بنیں تاکہ قوم کے سامنے حقیقت آ سکے ۔قوم چاہتی ہے کہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -