سکیورٹی صورت حال بہتر ہونے پر پی ایس ایل پاکستان میں کرائی جائے گی: ریاض پیرزادہ

سکیورٹی صورت حال بہتر ہونے پر پی ایس ایل پاکستان میں کرائی جائے گی: ریاض ...
سکیورٹی صورت حال بہتر ہونے پر پی ایس ایل پاکستان میں کرائی جائے گی: ریاض پیرزادہ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں اورسیکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کی کوشش کی جائیگی۔

اپنے تحریری جواب میں ان کا کہناتھا کہ پی سی بی 2016میں ورلڈالیون ٹیموں کے دورہ پاکستان کی کوششیں کررہاہے اور دورہ پاکستان سے متعلق کچھ ممالک سے بات چیت جاری ہے۔ ریاض پیرزادہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ پی سی بی نےویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کوپاکستان آنے کی دعوت دی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کیا گیا۔

مزید : قومی


loading...