پاک فوج کے پہنچتے ہی چھوٹو گینگ نے محفوظ راستہ مانگ لیا

پاک فوج کے پہنچتے ہی چھوٹو گینگ نے محفوظ راستہ مانگ لیا
پاک فوج کے پہنچتے ہی چھوٹو گینگ نے محفوظ راستہ مانگ لیا

  



راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک) کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے دوہزار اہلکار گزشتہ تقریباًاڑھائی ہفتوں سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن میں مصروف تھی جس دوران سات اہلکار شہید اور ڈیڑھ درجن یرغمال بھی بنالیے گئے جس کے بعد مدد کیلئے پاک فوج کو طلب کیاگیا اور آخری اطلاعات کے مطابق دستے موقع پر پہنچ چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق پاک فوج کے دستے اور ایس ایس جی کمانڈوز کے پہنچنے کے بعد چھوٹوگینگ پسپا ہوگیا اور نکلنے کا محفوظ راستہ مانگ لیا۔ چھوٹو گینگ کی طرف سے محفوظ راستہ مانگے جانے کی سرکاری طورپر تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی اور نہ ہی اس ضمن میں کسی فیصلے سے متعلق کوئی معلومات مل سکیں ۔

مزید : راجن پور


loading...