آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات نہیں ہو رہی: بلاول بھٹو

آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات نہیں ہو رہی: بلاول بھٹو
آصف زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات نہیں ہو رہی: بلاول بھٹو

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری سے وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں ملاقات نہیں ہو رہی ، اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں انکا کہنا تھا کہ لندن میں دونوں رہنماﺅں کی کوئی ملاقات طے نہیں اور نہ ہی ملاقات کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے میڈیا پر ہونے والے باتیں بے بنیاد ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے پانا ما لیکس معاملے پر مشاورت اور پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیا ل کرنے کیلئے سینٹر رحمان ملک کو لند ن طلب کر لیا ہے ۔

مزید : کراچی


loading...