رینجرز کاجامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ،شعبہ اکاﺅنٹس سے 5افراد کو حراست میں لے لیا

رینجرز کاجامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ،شعبہ اکاﺅنٹس سے 5افراد کو حراست ...
رینجرز کاجامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک پر چھاپہ،شعبہ اکاﺅنٹس سے 5افراد کو حراست میں لے لیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے جامعہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق رینجرز حکام نے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک کے ملازمین کی جرائم میں ملوث ہونے کی اطلاعات پرکارروائی کی اورچھاپہ مار کر شعبہ اکاو¿نٹس سے5افرادکوحراست میں لے لیا۔کارروائی میں حصے لینے کیلئے رینجرز کی بھاری نفری ایڈمن بلاک  پہنچی اور بلاک کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا اور ملازمین سے تفتیش کے بعد جرائم میں ملو ث لائبریرین شانی محمودحسین،ریحان،ذوہیب ،یشان امین اورنویدصدیقی کو حراست میں لے لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص نوید صدیقی سٹو ڈنٹ ونگ کا انچارج بھی رہ چکا ہے تاہم ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی


loading...