پنجاب حکومت نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کیلئے ...
پنجاب حکومت نے چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کیخلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چھوٹوگینگ کیخلاف جاری آپریشن پر تبادلہ خیا ل کیا گیا اور وزیر اعلیٰ کو بریفنگ بھی دی گئی ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے چھوٹو گینگ کیخلاف جاری آپریشن میں شہید ہونے والے 6 پولیس اہلکاروں کے لواحقین کیلئے 50 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہر شہید کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی جبکہ گھر کی مد میں 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ شہید اہلکاروں کے بچوں اور بیوی کی تاحیات کففالت پنجاب حکومت کرے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...