اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے جاپان کو 1کے مقابلے 4گول سے ہرا دیا

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے جاپان کو 1کے مقابلے 4گول سے ہرا دیا
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے جاپان کو 1کے مقابلے 4گول سے ہرا دیا

  



ایپوہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پول میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1کے مقابلے 4گول سے شکست دیدی۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے پول میچ میں پاکستان نے جارہانہ کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کو چار گول سے ہرا دیا جس کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ میں پانچویں پوزیشن پر آگیا ۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کینڈا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور روائتی حریف بھارت سے ہار چکی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارت سے ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم فائنل کی ڈور سے باہر ہو گئی تھی ۔ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی ٹیم 6میں سے صرف 2میچ جیت پائی ۔ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پہلی کامیابی کینڈا کیخلاف حاصل کی تھی تاہم بعد میں ٹیم بہتر کارکردگی نہ دکھا سکی اور 6 میں سے 4میچ ہارکر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کھیل


loading...