پانامہ لیکس ،سپین کے وزیر صنعت مستعفی، وزیر اعظم کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ وہ اخلاقی جواز کھو چکے : عمران خان

پانامہ لیکس ،سپین کے وزیر صنعت مستعفی، وزیر اعظم کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ ...
پانامہ لیکس ،سپین کے وزیر صنعت مستعفی، وزیر اعظم کو بھی احساس ہونا چاہیے کہ وہ اخلاقی جواز کھو چکے : عمران خان

  



میڈرڈ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ لیکس کے معاملے پرسپین کے وزیر صنعت جوز مینوئل سوریا نے استعفیٰ دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سپین کے وزیر صنعت جوز مینوئل سوریا نے ان کی آف شور کاروباری سرگرمیوں اور ٹیکس ہیونز سے متعلق میڈیا کے مسلسل انکشافات پر استعفیٰ دیا ہے ۔ جوز مینوئل سوریا نے وزیر صنعت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ ممبر پارلیمنٹ اور ریجوائنل پاپولر پارٹی کے چیئرمین کے عہدے بھی چھوڑ دیئے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپین کے وزیر کے مستعفی ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ پانامہ لیکس میں نام آنے پر سپین کے وزیر نے استعفیٰ دے دیا ،ہمارے وزیر اعظم کو ادراک کیوں نہیں ۔انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم کو احساس ہونا چاہیے کہ وہ اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،وزیر اعظم جب اخلاقی جواز کھو بیٹھتا ہے توعہدے پر نہیں رہ سکتا۔عمران خان نے پیغام میں مزید لکھا کہ عوامی لہر پر سپین کے وزیرنے استعفیٰ دے دیا ،پانامہ لیکس پر سپین میں کمیٹی نہیں بنی اور وزیر مستعفی ہو گیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی


loading...