پارلیمنٹ پانا ما لیکس پر تحقیقات کا حکم دے سکتی ہے،لوٹی ہوئی دولت دنیا بھر میں پھیلی ہے:محمد علی درانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے نتائج نہ دیے تو عوام سے اسکا فیصلہ بڑھ جائے گا ، کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت آئندہ ہفتے عالمی تحریک شروع کریں گے۔پارلیمنٹ معاشی دہشت گردی کی روک تھام بھی کرے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پا نامہ لیکس پرتحقیقات کا حکم پارلیمنٹ دے سکتی ہے تاہم پا نامہ لیکس کامسئلہ حل کرنے کی بجائے سڑکوں پرنکل کرسازش کی جارہی ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی 500 ارب ڈالرز کی لوٹی گئی دولت دنیا بھرمیں پھیلی ہوئی ہے،آج 10 سال بعد نوازشریف لندن میں ہیں میثاق انسداد کرپشن کا معاہدہ کرلیں،وزیراعظم کوتجویزدیتا ہوں کہ میثاق انسداد کرپشن کا معاہدہ کریں،10 سال پہلے لندن میں میثاق جمہوریت کا معاہدہ ہوا۔ محمد علی درانی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پارک لین کے فلیٹ میں بیٹھ کرمیثاق انسداد کرپشن معاہدہ کریں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔