پانامہ لیکس ،مریم نواز شریف حکمران جماعت کی جانب سے ناکافی دفاع پر ناخوش،ہر سطح پر بھرپور دفاع کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ لیکس پر اپوزیشن کی جانب سے مذموم مقاصد کی خاطر وزیراعظم کی ذات اور ان کے خاندان پر لگائے جانے والے الزامات سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماﺅں کا اجلاس منعقد ہوا ۔وزیر اعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں سنیئر لیگی رہنماو¿ں کے ساتھ ساتھ مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
ڈان نیوز نے مسلم لیگ (ن )کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز شریف نے اجلاس اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت پانامہ پیپرز لیکس پر وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کا مناسب دفاع نہیں کر سکی ۔ مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر قیادت کا ہر سطح پر بھرپور دفاع کیا جائے ۔ مسلم لیگ (ن)کے ذرائع نے مزید بتایا کہ انہو ں نے اپوزیشن کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کمیشن بنایا گیا تو وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے مطابق سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج پر مبنی کمیشن بنایا جائے گا ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق جیسا کہ وزیر اعظم علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہوہوئے ہیں اس دوران ان کی بیٹی مریم نواز شریف نے سیاسی اور حکومتی ایشوز میں سرگرم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنما مشاہد اللہ خان نے ’ڈان‘سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مس مریم نواز وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت ماضی میں بھی ایسے اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت کرتی رہی ہیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراءسینیٹر پرویز رشید،جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ، زاہد حامد، خواجہ سعد رفیق،خواجہ محمد آصف نے بھی شرکت کی۔