اسلام آباد انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی جلسے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی جلسے کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد انتظامیہ نے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی جلسے کی درخواست مسترد کر دی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 اپریل کو ایف نائن پارک میں جلسے کی ددرخواست مسترد کر دی۔

جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو  باقاعدہ طور پر آگاہ کرتے ہوئے جوابی خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی وجہ سے دفعہ 144نافذ ہے اور لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہے اس لئے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریو ں کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے حوالے سے کوئی خط موصول نہیں ہوا اور پارٹی 24 اپریل کو جلسے کی تیاریوں میں مشغول ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی


loading...