دبئی،کفیل کے گھر سے بھاگنے والی ایشیائی ملازمہ پکڑی گئی،جسم فروشی کے جرم میں جیل کی سزا ، ملک بدری کا بھی حکم

دبئی،کفیل کے گھر سے بھاگنے والی ایشیائی ملازمہ پکڑی گئی،جسم فروشی کے جرم میں ...
دبئی،کفیل کے گھر سے بھاگنے والی ایشیائی ملازمہ پکڑی گئی،جسم فروشی کے جرم میں جیل کی سزا ، ملک بدری کا بھی حکم

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)کفیل کے گھر سے بھاگنے والی 24سالہ انڈونیشین ملازمہ پکڑی گئی ۔ تفتیش کے دوران خاتون نے کفیل کے گھر سے بھاگنے کے بعد جسم فروشی کا گھناﺅنا دھندہ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔ عدالت نے جسم فروشی کے اعتراف جرم کے بعد خاتون کو تین ماہ جیل کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق کورٹ آف فرسٹ انسٹانس نے انڈونیشین خاتون کو اپنے کفیل کے گھر سے بھاگ کر دوسروں کے ہاں بطور گھریلو ملازمہ کام کرنے کے جرم میں ایک ہزار درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے اور جیل کی سزا پوری ہونے پر اسے ملک بدر کرنے کا بھی حکم صادر کیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

خاتون گزشتہ سال 16اگست کو الرفعہ میں اپنے کفیل کے گھر سے بھاگی تھی جبکہ ڈومیسٹک ہیلپ ریکروٹمنٹ آفس میں موجود گی کی اطلاع پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا ۔خاتون نے مبینہ طور پر اپنے کفیل کے گھر سے بھاگ کے دیگر کے گھروں میں بطور ملازمہ کام کرنے اور جسم فروشی کا اعتراف کیا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ جسم فروشی کی مد میں روزانہ تقریباََ 200درہم تک کما لیتی تھی ۔ خاتون 15دن کے اندر فیصلے پر اپیل کر سکتی ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...