مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کی آﺅٹ آف ٹرن ترقی ،کمشنر افغان مہاجرین لگا دیا گیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاءالرحمان کو آﺅٹ آف ٹرن ترقی دیتے ہوئے کمشنر افغان مہاجرین لگا دیا گیا ہے ۔ سماءنیوز کے مطابق گریڈ 20کی کرسی پر گریڈ 18کے ضیاءالرحمان تعینات کر دیئے گئے ہیں جس کے نوٹیفکیشن کی کاپی بھی میڈیا کے نمائندوں نے حاصل کرلی تاہم اس ضمن میں حکومت کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
دوسری طرف پاناما لیکس پر تمام جماعتیں شور مچارہی ہیں لیکن جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان خاموش رہے۔ گریڈ بیس کی سیٹ کے لیے گریڈ اٹھارہ کے افسر کی تعیناتی پر ناقدین اسے وزیراعظم کی طرف سے مولانا فضل الرحمان کیلئے تحفے سے تعبیر کررہے ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔