شاہر اءقراقرم پر بحالی کا کام جاری، شام تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی : آئی ایس پی آر

شاہر اءقراقرم پر بحالی کا کام جاری، شام تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی جائے ...
شاہر اءقراقرم پر بحالی کا کام جاری، شام تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی : آئی ایس پی آر

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاہر اءقراقرم پر بحالی کا کام جاری ہے اور اسے ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم آج شام تک شاہرا قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے شاہراہ  قراقرم پر 159 مقامات سے لینڈ سلائیڈنگ کو ہٹا دیا ہے اور متاثر ہ راستوں سے مٹی کے تودے بھی ہٹا دیے گئے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے 40 ٹرک 1200 ٹن گندم اور دیگر سامان لیکر گلگت بلتستان پہنچ گئےہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں