’اُڑتا پنجاب ‘،عالیہ بھٹ کا حیرت زدہ کر دینے والا ’فرسٹ لُک‘جاری

’اُڑتا پنجاب ‘،عالیہ بھٹ کا حیرت زدہ کر دینے والا ’فرسٹ لُک‘جاری
’اُڑتا پنجاب ‘،عالیہ بھٹ کا حیرت زدہ کر دینے والا ’فرسٹ لُک‘جاری

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا فلم اُڑتا پنجاب سے حیرت زدہ کر دینے والا ’فرسٹ لُک‘جاری کر دیا گیا ہے ۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ فلم’اُڑتا پنجاب ‘میں ایک بہاری تارکین ِ وطن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔پوسٹر سے ظاہر ہے کہ وہ زخمی ہیں اور خطرے سے دور بھاگنے کی کوشش کر رہی ہیں۔فلم اُڑتا پنجاب کے دیگر اداکاروں میں شاہد کپور ، کرینہ کپور اور دلجیت دو سنجھ شامل ہیں ان کے پوسٹر پہلے ہی شیئر کئے جا چکے ہیں۔اب مداحوں کی نظریں فلم کے ٹریلر پر موکوز ہیں جس کے باعث کہانی کی واضح تصویر اُبھر کر سامنے آئے گی۔فلم 17جون کو ریلیز کی جائے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

کرینہ کپور کا اُڑتا پنجاب سے فرسٹ لُک جمعرات کے روز جاری کیا گیا تھا ، وہ فلم میں ڈاکٹر پریت سہانی کا کردار نبھا رہی ہیں جو اپنی آرام دہ زندگی چھوڑ کر منشیات کی لعنت سے نبرد آزما ہونے کے لئے پنجاب کا رُخ کرتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

کرینہ کپور سے پہلے دلجیت دو سنجھ نے ’اڑتا پنجاب ‘سے اپنی پہلی تصویر ٹوئیٹر پر شیئر کی تھی اور ساتھ لکھا تھا کہ ”بات آپ کی اور میری نہیں ہے ، یہ بات ہے پنجاب کی “۔شاہد کپور فلم میں ٹومی سنگھ کا کردار نبھا رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر اپنا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

مزید : تفریح