یورپی یونین پارلیمنٹ میں سانحہ لاہور کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

یورپی یونین پارلیمنٹ میں سانحہ لاہور کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
یورپی یونین پارلیمنٹ میں سانحہ لاہور کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

  



برسلز ّ(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں سانحہ لاہور کیخلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منطور کر لیا گیا۔

چینل 24کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں گلشن اقبال پارک دھماکے کیخلاف قرار داد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پارلیمٹ کے ارکان پاکستان حکومت کیساتھ ملکر زخمیوں کی مدد کیلے اپنا کردار ادا کریں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔ مذمتی قرارد اد میں گلشن اقبال پارک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت پوری انسانیت کے دشمن ہیں جن کے خاتمے کیلے تمام ممالک کو ملکر کام کرناہو گا ۔قرر داد میں سانحے کے دوران شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔

مزید : بین الاقوامی