نیوکراچی میں ڈی سی سینٹرل کی کارروائی،100من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد

نیوکراچی میں ڈی سی سینٹرل کی کارروائی،100من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد
نیوکراچی میں ڈی سی سینٹرل کی کارروائی،100من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی سی سینٹرل کیپٹن (ر)فریدالدین نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 100من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی کیپٹن (ر)فرید الدین نے کہاہے کہ کراچی کے علاقے میں غیر قانونی سلاٹر ہاﺅس بنایا گیاتھا جبکہ سلاٹر ہاﺅس مین کولڈ سٹوریج کا بھی انتظام کیا گیا تھا جہاں سے 100من سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیاہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیاہے ۔

مزید : کراچی


loading...