وزیراعظم کوآصف زرداری کا ٹیلیفون،طبیعت کے بارے میں دریافت کیا :نجی ٹی وی

وزیراعظم کوآصف زرداری کا ٹیلیفون،طبیعت کے بارے میں دریافت کیا :نجی ٹی وی
وزیراعظم کوآصف زرداری کا ٹیلیفون،طبیعت کے بارے میں دریافت کیا :نجی ٹی وی

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے اور ان سے طبیعت کے بارے میں دریافت کیاہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کر رہی ہے ،گزشتہ دو روز سے میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان ملاقات کا امکان ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقات کی خبروں کی تردید کی گئی ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...