طاہرشاہ کے گانے ’اینجل‘ پرامریکی قونصل خانہ بھی میدان میں آگیا، مزاحیہ ویڈیو جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) آئی ٹوآئی گانے سے شہرت پانیوالے طاہر شاہ کے نئے ویڈیو گانے ’اینجل ‘ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ، پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں اس گانے کولاکھوں مرتبہ دیکھا اور سناگیا جبکہ کراچی میں امریکی قونصل جنرل بھی کسی سے پیچھے نہ رہا، امریکی اہلکاروں کو گاناسنانے کیساتھ ساتھ ان کے ردعمل کی ویڈیو بھی جاری کردی جو ویڈیو سے بھی زیادہ مزاحیہ ہے ۔
امریکی سفارتخانے نے فیس بک پر ویڈیوجاری کرتے ہوئے لکھاکہ ’ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے بعد طاہرشاہ کے تازہ گانے ’اینجل‘ نے امریکی قونصل خانے کے امریکی ملازمین کی بھی توجہ حاصل کرلی لیکن ان کا ردعمل نہایت مزاحیہ تھا۔
ایک نے کہاکہ ’یہ بہت زیادہ ارغوانی ہے‘۔
ایک خاتون ملازم نے کہاکہ ’یہ خوبصورت جگہ ہے‘۔
ایک اور خاتون نے کہاکہ ’یہ کیا ہورہاہے‘۔
ایک مرد نے پوچھاکہ ’کس کی شادی ہے‘۔
ایک خاتون کا کہناتھاکہ ’طاہرشاہ کا لباس کسی شہزادی کی طرح ہے‘۔
خاتون کاکہناتھاکہ ’میں ان خیالات میں الجھی ہوں کہ اس کے پروں کو کیا ہوا‘۔
ایک اور نے کہاکہ’غریب بچہ ۔ ۔ ۔جیسے وہ چاہ رہاہوکہ یہاں سے نکالو‘۔
ایک مرد ملازم نے پوچھاکہ ’کیا یہ گانے پر ہونٹ ہلارہے ہیں یا خود ہی گارہے ہیں ‘۔
ایک خاتون نے پوچھا کہ ’اردومیں مین کائینڈ کیاہے‘۔
ایک اورگوری خاتون نے اردومیں کہاکہ ’اچھاپیغام ہے‘ہماری دنیا میں کتنے مسائل ہیں،کتنی منفی چیزیں ہیں‘۔
مجموعی طورپر امریکی قونصل خانے کے ملازمین نے اس گانے کو پسند کیا۔