میاں چنوں بہادر کالونی میں سرچ آپریشن ،11افراد گرفتار

میاں چنوں بہادر کالونی میں سرچ آپریشن ،11افراد گرفتار
میاں چنوں بہادر کالونی میں سرچ آپریشن ،11افراد گرفتار

  



ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس کی میاں چنوں کے علاقے بہادر کالونی میں کارروائی ،11مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر پولیس نے میاں چنوں کے علاقے بہادر کالونی میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے اور اس حوالے سے ان سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : ساہیوال