ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار ...
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارلحکومت  کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر سے اس حوالے سے پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد کردی جب کہ ڈپٹی کمشنرکی جانب سے پی ٹی آئی کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے خط میں لکھا کہ شہرمیں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت جلسے، جلوس، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے اور جلسے کی اجازت سے عوام کی جان و مال کی حفاظت اورآزادانہ نقل و حمل میں خلل پڑے گا۔

مزید : قومی


loading...