لاہور کے نوجوان کو فیس بک پر دوستی مہنگی پڑ گئی ،محبوبہ نے ملائیشیابلا کر اغوا کروا دیا

لاہور کے نوجوان کو فیس بک پر دوستی مہنگی پڑ گئی ،محبوبہ نے ملائیشیابلا کر ...
لاہور کے نوجوان کو فیس بک پر دوستی مہنگی پڑ گئی ،محبوبہ نے ملائیشیابلا کر اغوا کروا دیا

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے نوجوان کو فیس بک پر ملائیشیا کی لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی ،محبوبہ نے ملائیشیا بلا کر عمر اکرام کو اغوا کرا دیا ۔

نجی نیوز چینل سما نیوز کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے عمر اکرام نامی نوجوان نے فیس بک پر رابعہ نامی ملائیشیا کی لڑکی سے دوستی کی ۔کچھ عرصہ دوستی کے بعد رابعہ نے عمر کو ملائیشیا آنے دعوت دی ۔رابعہ نے عمر کو ملائیشیا بلا کر ائیر پورٹ سے ہی اغوا کرا دیا ۔اغوا کاروں نے عمر کے خاندان سے پانچ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور اس کے گردے نکالنے کی بھی کوشش کی ۔اغوا کاروں نے عمرکی فیملی کو واٹس ایپ پر ویڈیوز بھیجی جس میں عمر پر تشدد کے نشانات دکھائے گئے اور تاوان کا مطالبہ کیا گیا ۔عمر اکرام نے اغوا کاروں کے چنگل سے نکلنے کے لیے سات منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی ۔جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں عمر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس