ون نائٹ سٹینڈ میں بڑی محنت کی ،لوگوں کی رائے جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں :سنی لیون

ون نائٹ سٹینڈ میں بڑی محنت کی ،لوگوں کی رائے جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ...
ون نائٹ سٹینڈ میں بڑی محنت کی ،لوگوں کی رائے جاننے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہوں :سنی لیون

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی بولڈ اداکارہ اور سابق فحش سٹارسنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ بڑی بے صبری واقع ہوئی ہیں ،اپنی آنے والی نئی فلم ’’ون نائٹ سٹینڈ ‘‘پر لوگوں کی رائے جاننے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتیں،فلم کی ریلیز کا بڑی بے تابی سے انتظار ہے کیونکہ میں نے اس فلم کے لئے ’’بڑی محنت کی ہے۔

‘‘بھارتی ٹی وی ’’اے بی پی نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت میں اب تک جتنی فلمیں کی ہیں ’’ون نائٹ سٹینڈ ‘‘ان سب سے مختلف اور الگ ہے ،میں نے اپنی آنے والی نئی فلم میں اپنی طرف سے بہترین اداکاری اور سخت محنت کی ہے اور فلم دیکھنے والوں کو میری محنت نظر بھی آئی گی ،اب میں اس فلم پر سب کی رائے جاننے اور اپنی حوصلہ افزائی کی بڑی بے چینی سے منتظر ہوں۔

مزید : تفریح