انضمام الحق نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

انضمام الحق نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی
انضمام الحق نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئرمین شہریار خان نے انضمام الحق کے ساتھ ملاقات کی ہے جس دوران سلیکشن اور کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ انضمام الحق نے پی سی بی کے ساتھ کا م کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جس کے بعدسابق کپتان کو چیف سلیکٹر سمیت اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ انضمام الحق کو افغان کرکٹ بورڈ سے 10ہزار ڈالر مانانہ ملتے تھے ،افغان کرکٹ بورڈ کا نیوٹرل وینیو شارجہ سے دلی منتقل ہو گیاہے ۔

مزید : کھیل


loading...