نوازشریف کے بعد عمران خان کی بھی بولی لگ گئی،کتنی قیمت لگائی گئی؟ ناقابل یقین انکشاف

نوازشریف کے بعد عمران خان کی بھی بولی لگ گئی،کتنی قیمت لگائی گئی؟ ناقابل ...
نوازشریف کے بعد عمران خان کی بھی بولی لگ گئی،کتنی قیمت لگائی گئی؟ ناقابل یقین انکشاف

  



لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کے بعد عمران خان کی بھی بولی لگ گئی اورآن لائن خریدوفروخت کی ویب سائٹ ای بے پر اشتہاربھی شائع کردیاگیااور ابتدائی طورپر نوازشریف سے کئی گنا کم یعنی صرف 13.05ڈالر قیمت لگائی گئی ۔

سویڈین میں موجود فروخت کنندہ ’rafiq-se2014‘نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے تصوراتی وزیراعظم قراردیااور سابق کپتان کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ اشتہار میں عمران خان کو نئی حالت میں قراردیاگیا اور ان کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے لکھاکہ ’و ہ سابق کپتان اور جھوٹے ہیں ، ڈکٹیٹرشپ کے حامی ، 66سالہ شادی شدہ اورامیر بیوی سے مطلقہ ہے ‘وغیرہ وغیرہ۔

نوازشریف کی قیمت کیا لگی تھی؟ بولی اور دیگر تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ڈسکرپشن میں شیخ رشید، جہانگیر ترین اور شیریں مزاری کا بھی ذکر کیا اورلوکیشن میں لکھاکہ ’اسٹیبلشمنٹ ، پاکستان‘ میں موجود ہے ۔

ابتدائی طورپر قیمت انتہائی کم رکھی گئی اور ایک گھنٹے میں ہی 12.55ڈالر سے قیمت 13.05ڈالرتک پہنچ گئی ۔

ڈیلیوری کیلئے شرائط بھی رکھی گئیں اور لکھاگیاکہ بحری جہاز میں پاکستان نہیں بھیجاجائے گا، خریدارکو ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا پڑے گاتاہم ادائیگی کے لیے خریدار کے لیے مختلف طریقے ہیں ۔ خریدار کو احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ ایک مرتبہ خریداری کے بعد فروخت کنندہ واپس نہیں کرسکے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...