امریکی نائب وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلی فون ،سیاسی صورتحال اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

امریکی نائب وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلی فون ،سیاسی صورتحال اور خطے کی ...
امریکی نائب وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلی فون ،سیاسی صورتحال اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور اس دوران دونوں رہنماوں میں سیاسی صورتحال اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹونی بلنکن نے اسحاق ڈار سے بات چیت کے دوران جان کیری کا نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچا یا ۔اس موقع پر اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ قومی ادارے انتہاپسندی کے خلاف جدو جہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے ضرب عضب میں کامیابیوں کو سراہا ۔ٹونی بلنکن نے اسحاق ڈار کو امریکا میں بزنس آپرچیونٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں