ایان علی آج رات دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،ٹکٹ بک کروا لی گئی

ایان علی آج رات دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،ٹکٹ بک کروا لی گئی
ایان علی آج رات دبئی کیلئے روانہ ہوں گی ،ٹکٹ بک کروا لی گئی

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل ایان علی کی دبئی روانگی کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور اس حوالے سے ان کی ٹکٹ بھی بک کروا لی گئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق ایان علی آج رات دس بجے پی کے 213سے دبئی کیلئے روانہ ہوں گی اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

منی لانڈرنگ کیس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں نام ڈالے جانے کے بعد ماڈل گرل ایان علی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے ماڈل گرل کی اپیل منظور کرتے ہوئے سات مارچ کوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا۔

مزید : کراچی


loading...