دنیا کا بڑا ملک جس نے اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، کونساملک ہے اور نیا نام کیا ہے ؟ آپ بھی جانئے

دنیا کا بڑا ملک جس نے اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، کونساملک ہے اور نیا ...
دنیا کا بڑا ملک جس نے اپنا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، کونساملک ہے اور نیا نام کیا ہے ؟ آپ بھی جانئے

  



پراگ(مانیٹرنگ ڈیسک) لگ بھگ تمام یورپی ممالک کے نام ”یک لفظی“ ہیں، جیسا کہ آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، کروشیا، ڈنمارک اور جرمنی وغیرہ، مگر جمہوریہ چیک(Czech Republic) ایک یورپی ملک تھا جس کا نام دو الفاظ پر مشتمل تھا۔ اب اس نے بھی اپنا نام تبدیل کرکے یک لفظی بنا لیا ہے۔ سی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ چیک نے سرکاری طور پر اپنا نام تبدیل کرکے ”چیکیا“(Czechia) رکھ لیا ہے۔ چیکیا کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ” ملک کا یک لفظی نام کئی طرح کے استعمالات میں زیادہ پریکٹیکل اور لچک دار ثابت ہوتا ہے، اسی مقصد کے تحت ہم نے جمہوریہ چیک کا نام تبدیل کرکے چیکیا رکھا۔“

دنیا کی انوکھی ترین بینک ڈکیتی، چور ایسا لباس پہن کر آئے کہ الارم بے بس ہوگئے، آرام سے چلتے بنے، ایسی کیا عام سی چیز پہن رکھی تھی؟ جان کر پولیس بھی چکراگئی

گزشتہ روز چیکیا کے صدر میلوس زیمن(Milos Zeman) ، وزیراعظم بوسلیف سوبوتکا(Bohuslav Sobotka)، دونوں پارلیمنٹ چیمبرز کے سپیکرز، وزیرخارجہ، وزیردفاع و دیگر رہنماﺅں کا ایک اجلاس ہوا جس میں ملک کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم اقوام متحدہ سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے ڈیٹا بیس میں جمہوریہ چیک کے نئے نام کا آپشن بھی شامل کریں۔“دوسری طرف وہاں کے اکثر شہریوں کو لفظ ”چیکیا“ پسند نہیں آیا اور وہ اس پر تنقید کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ یہ لفظ چیچنیا کے ساتھ کافی مماثلت رکھتا ہے اس لہٰذا سننے والوں کو دھوکا ہو سکتا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ لفظ ”چیکیا“ تاریخی اعتبار سے ملک کے دو مختلف حصوں کی درست نمائندگی نہیں کرتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...