پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ،ترجمان الیکشن کمیشن

پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ...
پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالنے کا کوئی قانونی جواز نہیں ،ترجمان الیکشن کمیشن

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر ڈالنے کا کوئی قانونی جواز نہیں،جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ۔

پارلیمنٹرینزکے اثاثہ جات کی تفصیل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ہٹانے کا معاملے پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کے سامنے اثاثوں کی تفصیلات کا معاملہ اٹھایا تھاجس کے بعد الیکشن کمیشن نے معاملے کاجا ئزہ لیکراثاثہ جات کی تفصیل ویب سائٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے مالی سال دو ہزار تیرہ اور چودہ کے اثاثوں کے گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر ڈال رکھے تھے کہ جمعہ کو اچانک ہی انھیں وہاں سے ہٹا دیا گیا ۔

مزید : قومی


loading...