اسلام آبادمیں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسفیروں کو دفترخارجہ کی کل بھوشن یادیو کے بارےمیں بریفنگ

اسلام آبادمیں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسفیروں کو دفترخارجہ کی کل بھوشن ...
اسلام آبادمیں تعینات عرب اورآسیان ممالک کےسفیروں کو دفترخارجہ کی کل بھوشن یادیو کے بارےمیں بریفنگ

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کل بھوشن پاکستان میں عدم استحکام اورتخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا،خطے میں امن و استحکام کےلیے بھارت پاکستان میں مداخلت بندکرے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں تعینات عرب اورآسیان ممالک کے سفیروں کو ’را‘ایجنٹ کل بھوشن یادیوکی گرفتاری پربریفنگ اور کل بھوشن یادیوکی گرفتاری اوراعترافات سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے دہشت گردی کو سپورٹ کر رہا ہے ،خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے بھارت کو پاکستان میں مداخلت بند کرنا ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرے۔

مزید : قومی