چھوٹو گینگ کےخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی فوج اوررینجرزافسران نے کی: آئی جی پنجاب

چھوٹو گینگ کےخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی فوج اوررینجرزافسران نے کی: آئی جی ...
چھوٹو گینگ کےخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی فوج اوررینجرزافسران نے کی: آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکووں کی کمین گاہوں تک جانے کے لیے اہلکاروں نے مرضی سے نام لکھوائے،آپریشن کی پلاننگ مشترکہ تھی،خود شامل نہیں تھا۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ چھوٹو گینگ کےخلاف آپریشن کی منصوبہ بندی فوج اوررینجرزافسران نے کی جبکہ اس بار پولیس نے بھی مکمل تیاری کی تھی اور اہلکاروں کو آپریشن سے پہلے سپیشل ٹریننگ دی گئی جبکہ ایک ایک پولیس اہلکار کو 2میگزین کے بجائے 5 میگزین دیے تھے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے راجن پور آئے ہیں ۔

واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پؑڑا اور اس آپریشن کے دوران 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ 24 کو ڈاکووں نے یر غمال بنا رکھا ہے۔پولیس کی ناکامی کے بعد اب فوج چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کر  رہی ہے ۔آپریشن کی ناکامی پر آئی جی پنجاب پر تنقید کی جارہی تھی تاہم انہوں نے اسی حوالے سے اپنا بیان جاری کیاہے۔

مزید :

قومی -