خاندن میں اختلاف نہیں ،نواز شریف میرے قائد ،تہمینہ درانی کےحوالےسے مجھ پر لگنے والا الزام غلط ہے :شہباز شریف

خاندن میں اختلاف نہیں ،نواز شریف میرے قائد ،تہمینہ درانی کےحوالےسے مجھ پر ...
 خاندن میں اختلاف نہیں ،نواز شریف میرے قائد ،تہمینہ درانی کےحوالےسے مجھ پر لگنے والا الزام غلط ہے :شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ شریف خاندان میں اختلافات کی افواہیں آج کی بات نہیں بلکہ کئی برسوں سے یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تہمینہ درانی کے ٹوئٹ سے متعلق بھی الزامات غلط ہیں ۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”جی فار غریدہ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ شریف خاندان میں اختلافات کی افواہیں غلام اسحاق خان ،جنرل اسلم بیگ ،جنرل آصف نواز ،جنرل وحید کاکڑ اور جنرل پرویز مشرف کے زمانے بھی پھیلائی گئیں لیکن حالات سب کے سامنے ہیں ،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا ۔پروگرام میں غریدہ فاروقی نے سوال کیا کہ کیاتہمینہ درانی کے ٹوئٹ کے پیچھے آپ کا ہاتھ تھاجس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ بات بھی باقی باتوں کی طرح غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے بھائی اور قائد ہیں ،ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -