امریکی فضائیہ اور افغان فورسز کی کاروائیاں ، داعش کے 40اور طالبان کے 21جنگجو مارے گئے ، 8پولیس اہلکار بھی ہلاک

امریکی فضائیہ اور افغان فورسز کی کاروائیاں ، داعش کے 40اور طالبان کے 21جنگجو ...
امریکی فضائیہ اور افغان فورسز کی کاروائیاں ، داعش کے 40اور طالبان کے 21جنگجو مارے گئے ، 8پولیس اہلکار بھی ہلاک

  



کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت نے امریکی فضائیہ اور سرکاری فورسز کی کاروائیوں میں داعش کے 40اور طالبان کے 21جنگجو مارے جانے کا دعوی کیا ہے ،دوسری طرف مغربی افغانستان میں طالبان سے ہونے والی جھڑپوں میں 8پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی کئی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے ۔

کابل میں افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ننگرہار کے ضلع آچین میں شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں کو فضائیہ نے نشانہ بنایا، بیان کے مطابق اس کارروائی میں داعش کے 40سے زائد ارکان ہلاک ہوگئے، فضائی کارروائی کے وقت دہشت گرد وں کا اجلاس جاری تھا، اجلاس میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ افغانستان کے ضلعی گورنر نے فضائی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 34دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن میں زیادہ تعداد غیر ملکی دہشت گردوں کی تھی۔ افغان حکومت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیاکہ آیا کارروائی افغان فضائیہ نے کی یا نیٹو نے؟ تاہم افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ امریکی جاسوس طیاروں کی کاروائی تھی جس میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔ دوسری طرف افغانستان میں مغربی صوبہ فرح میں دو مختلف جھڑپوں میں 21 طالبان اور 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق یہ جھڑپیں ضلع بالا بلوک میں ہوئیں اور اس دوران عسکریت پسندوں نے پولیس کی کئی گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا گیا۔ حکام نے جھڑپوں میں 21 طالبان اور 8 پولیس اہلکا روں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...